جعلی، غیر معیاری ادویات کا کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی،ڈپٹی کمشنر قصور

جمعرات 31 جولائی 2025 16:30

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور /چیئر مین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ عمران علی کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ڈ ی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر مریم، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر عبدالحسیب خاں نیازی، ڈرگ کنٹرولر قصور خلیل احمد،ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر پتوکی بلال یٰسین، ڈرگ انسپکٹر چونیاں لائیق الرحمٰن خان، ڈرگ انسپکٹر کوٹ رادھاکشن محمد اسلم اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غیر قانونی طور پر چلائے جانیوالے 26میڈیکل سٹوروں اور کلینکس کے کیسوں کی سماعت ہوئی۔ تمام کیسوں کا تفصیلی جائزہ لیکر11میڈیکل سٹورز /کلینکس کے کیسز مزید کاروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھیجنے،5کو وارننگ دی گئی۔ 3کیسز کو دوبارہ وزٹ کرنے‘ 2 کیس ختم، 4 میڈیکل سٹورز کو ڈی سیل جبکہ 2 کیس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہنا تھا کہ جعلی، غیر معیاری و ان رجسٹرڈ ادویات کا کاروبار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں جعلی وغیر معیاری ادویات کی فروخت کے گھناؤنے دھندے کی مکمل روک تھام کیلئے ڈرگ انسپکٹرز مزید متحرک ہو کر کام کریں اور اپنی روزانہ کی کارکردگی رپورٹ دیں۔\378