ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل سیالکوٹ کا رورل ہیلتھ سنٹر جودھے والی کا دورہ ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جمعرات 31 جولائی 2025 16:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تحصیل سیالکوٹ ڈاکٹر سلیمان اکبر نے رورل ہیلتھ سنٹر (آر ایچ سی ) جودھے والی کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کے لیے طبی سہولیات اور ادویات کی مفت کی فراہمی کو یقینی بنائیں ،حاملہ خواتین و بچوں پر خصوصی توجہ دی جائے اور شہریوں کو طبی سہولیات بلا تعطل جاری رہنی چاہیئں ۔

انہوں نے فارمیسی میں مختلف ادویات کی تاریخ میعاد ،آلات جراحی اور ضروری سازوسامان کا ریکارڈ چیک کیا اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ہسپتال کی طرف سے طبی سہولیات کی فراہمی کے متعلق دریافت کیا جس پر مقامی شہری مجاہد نے کہا کہ ہمیں یہاں پر کسی پریشانی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے ،انتظامیہ کا رویہ قابل تعریف ہے ۔بعد ازاں انہوں نے ایمبو لینس اور میڈیکل کٹس کا بھی معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :