ضلع باغ میں غازی ملت سردار ابراہیم خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

جمعرات 31 جولائی 2025 16:30

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ضلع باغ میں غازی ملت سردار ابراہیم خان کی برسی نہایت عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی۔اس دوران دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی نمائندگان،انجمن تاجران، انجمن شہریان، وکلاء، صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

دعائیہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت،چیئرمین ضلع کونسل سردار آصف،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن باغ سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ،خالد کھوکھر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ غازی ملت کی تحریک آزادی کے لیے جد و جہد ہمارے لیے مشعل راہ ہے، غازی ملت نے ریاست کی عوام کے مستقبل کا تعین کیا ۔انہوں نے کہا کہ غازی ملت کی شخصیت ہم سب کے لیے قابل احترام ہے ،تحریک آزادی کے وہ نامور ہیرو جن کی جد و جہد کی بدولت آج ہم آزاد فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ہماری نسلوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔ تقریب میں غازی ملت کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔