یورپی یونین چینی کمپنیوں کے لئے منصفانہ ، غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے ،چین

جمعرات 31 جولائی 2025 16:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) چین نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ چینی کمپنیوں کے لیے جو یورپ میں سرمایہ کاری اور کام کرنا چاہتی ہیں، منصفانہ اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے۔ شنہوا کے مطابق یہ بات وزارت تجارت کے ترجمان ہی یاڈونگ نے جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ یورپی یونین اپنی مارکیٹ کو کھلا رکھے گی، چینی کمپنیوں کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے گی اورتجارتی پابندیوں کے نفاذ میں تحمل کا مظاہرہ کرے گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین غیر ملکی کمپنیوں کے لئے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے، غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے قومی سلوک کو مکمل طور پر یقینی بنانے اور دانشورانہ املاک کے تحفظ کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ چین مزید یورپی اداروں کو چین میں سرمایہ کاری کرنے، چینی مارکیٹ میں مواقع تلاش کرنے اور ترقی کے مواقع کا اشتراک کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ■

متعلقہ عنوان :