شہر ی اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں بی ڈبلیو ایم سی(ستھرا پنجاب) ٹیموں کا ساتھ دیں ،سمیع چوہدری

جمعرات 31 جولائی 2025 18:50

رحیم یارخان 31 جولائی (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) بی ڈبلیو ایم سی کے کنٹریکٹر (منیجر آپریشن) سمیع چوہدری کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان تحصیل میں تعینات 1300ورکرز، لوڈر رکشوں سمیت 256آپریشنل گاڑیوں کی مدد سے خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے اور روزانہ 500ٹن سالڈ ویسٹ اٹھایا جا رہا ہے جبکہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے لوڈر رکشے تعینات کئے گئے ہیں اور تمام عارضی کولیکشن پوائنٹس روزانہ کی بنیاد پر زیرو ویسٹ کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ عید الاضحیٰ، محرم الحرام میں خصوصی صفائی آپریشن کو کامیابی سے مکمل کیا گیاجس پر ضلعی انتظامیہ بلخصوص رحیم یار خان کے شہریوں، علماء کرام، منتظمین جلوس و مجالس کی جانب سے آنے والا مثبت فیڈ بیک ہمارا اثاثہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سلیم اینڈ کمپنی نے مختصر وقت میں ریکارڈ52 ہزار ٹن سالڈ ویسٹ کو ڈمپنگ سائیٹ پر محفوظ انداز سے ڈمپ کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر ی اپنے ارد گرد کے ماحول کو صاف بنانے میں بی ڈبلیو ایم سی(ستھرا پنجاب) ٹیموں کا ساتھ دیں اور کوڑا ہمیشہ کوڑے دان میں ڈالیں۔\378