ڈپٹی کمشنر نوابشاہ کی زیر صدارت نیوٹریشن، ای پی آئی، سرویلنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے سلسلے میں اہم اجلاس

جمعرات 31 جولائی 2025 18:50

نوابشاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد عبدالصمد نظامانی کی زیر صدارت ضلع میں جاری نیوٹریشن، ای پی آئی، سرویلنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ڈی سی آفیس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عبدالصمد نظامانی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں عوامی صحت کے تمام پروگراموں میں شفافیت، بروقت عمل درآمد اور مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹریشن اور ای پی آئی جیسے پروگراموں کے ذریعے بچوں اور ماں کی صحت بہتر بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے سرویلنس کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پولیو، خسرہ اور دیگر وبائی امراض پر گہری نظر رکھیں اور کسی بھی مشتبہ کیس کی فوری رپورٹنگ کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام بنیادی صحت کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہے، اس لیے تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز فیلڈ میں اپنا فعال کردار ادا کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی تاکہ عوامی صحت کے منصوبوں کے نتائج مزید بہتر ہو سکیں۔ اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری اور ریجنل منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر زوھیب نے بتایہ کہ ضلع میں نیوٹریشن پروگرام کے تحت زچہ و بچہ کی صحت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

اجلاس میں متعلقہ افسران نے ضلع میں جاری ای پی آئی، سرویلنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کی ماہانہ کارکردگی کے متعلق ڈپٹی کمشنر کو آگاہی دی اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حسام ظفر، ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر مرتضیٰ گوہر، ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ریاض احمد شر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ریاض شاہ، ڈاکٹر اللّٰہ بخش راجپر، ایم ایس پی ایم سی ڈاکٹر یار علی جمالی اور تمام تعلقہ اسپتالوں، بیسک ہیلتھ یونٹس کے ایم ایسز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔\378