ایبٹ آباد، تھانہ کینٹ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 250لیٹر شراب برآمد کر لی

جمعرات 31 جولائی 2025 19:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ پولیس افغانی منشیات فروش گرفتارکرکے250لیٹر شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کے احکامات پر ایس ایچ اوھانہ کینٹ کیڈٹ عبدالغفور نےمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ کے دوران افغان منشیات فروش عبدالولی ولد حاجی عبدالقدیر قوم افغانی سے 250لیٹر شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کر دیا۔