کوئٹہ سے کراچی آنے والی وین پر محکمہ انسداد منشیات کا چھاپہ، ڈیڑھ کلو آئس برآمد

جمعرات 31 جولائی 2025 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)محکمہ انسداد منشیات روہڑی سرکل نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی مسافر وین میں سوار مسافر سے لاکھوں روپے مالیت کی ڈیڑھ کلو آئس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیرایکسائز کی ہدایت پر محکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، روہڑی میں سینٹرل جیل روڈ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر وین پر چھاپہ مارا ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز محکمہ انسداد منشیات نے 2 خواتین سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی اعلیٰ معیار کی 30 کلوگرام چرس برآمد کی تھی، ملزمان سے منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار بھی ضبط کی گئی تھی۔وزیر ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تمام سرحدی راستوں پر مزید سخت نگرانی کی جائے، خفیہ معلومات کے نیٹ ورک کو بھی مزید فعال کیا جائے۔