سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو اور کامرس کے ارکان کی بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

جمعرات 31 جولائی 2025 19:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریونیو اور کامرس کے ارکان نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین برائے خزانہ اور ریونیو سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے کامرس سینیٹرز انوشہ رحمٰن کی قیادت میں سینیٹر منظورخان کاکڑ،بلال احمد سمیت 12 سینیٹرز پرمشتمل وفد نے اسمبلی کارروائی دیکھی۔ اجلاس میں آمد پر ارکان سینیٹ کاخیر مقدم کیا گیا اس موقع پر نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن اسمبلی ڈاکٹر مالک بلوچ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان مشکل حالات سے گذر رہا ہے ہمیں امیدہے کہ سینیٹریہاں کے مسائل کو مرکز میں اجاگر کریں گے۔