خواتین ذہنی و تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ہونگی تو وہ اپنے خاندان، علاقہ، اور ملک کی ترقی میں بہترکردار ادا کرسکتی ہیں،وفاقی وزیر وجہیہ قمر

جمعرات 31 جولائی 2025 19:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر نے کہاہے کہ خواتین ہی ملک کی ترقی کا سرچشمہ ہیں خواتین روز مرہ کے معاملات میں برابر کے شراکت دار ہے، ہماری خواتین ذہنی و تکنیکی طور پر ترقی یافتہ ہونگی تو وہ اپنے خاندان، علاقہ، اور ملک کی ترقی میں بہترکردار ادا کرسکتی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین بہت باشعور، باہمت و محنتی ہے انھیں اگر مواقع فراہم کیجا ہے تو وہ بین اقوامی سطح پر ملکی نام روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بات پی پی اے ایف، انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹر اور یورپین یونین کی تعاون سے منعقدہ سیمینار بعنوان ''کاروباری خواتین کے لئے پائیدار ماحولیاتی نظام '' سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ بلوچستان میں دیہی سطح پر خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ تاکہ میدان عمل میں اپنا کردار ادا کرسکے۔ قبل ازیں پی پی اے ایف کے چیئرمین محمد تحسین اور سی ای او نادر گل بڑیچ نے سیمینار کے اغراض و مقاصد اور دیہی علاقوں میں کاروباری حضرات خصوصاً خواتین کی کاروباری مراکز میں بہترین ماحولیاتی نظام اور کاروباری تیکنیک فراہم کرنے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :