صوابی میں موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ، بیوی زخمی ہوگئی

جمعرات 31 جولائی 2025 19:40

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)مانیری صوابی میں موٹر کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ بیوی زخمی ہو گئی ، پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق بیوہ واحد شاہ سکنہ پیر تاب بانڈہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے شوہر واحد شاہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ اس دوران ایک نامعلوم تیز رفتار موٹر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ان کا شوہر واحد شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ وہ شدید زخمی ہو گئی ، پولیس نے نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ،