سیالکوٹ،معمولی تکرار پر ملزمان کی فائرنگ سے دو ملزمان زخمی

جمعرات 31 جولائی 2025 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جولائی2025ء) سیالکوٹ میں معمولی تکرار پر ملزمان نے فائرنگ کر کے دو ملزمان کو زخمی کر دیا۔تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ جھائی میں دانش نامی شہری دکان پر کھڑا تھا کہ آصف سمیت چار افراد نے اس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہو گیا جبکہ گولی کی زد میں آکر دکان پر بیٹھا احمد رضا بھی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ موٹر سائیکل ریس کے دوران ملزمان کی دانش سے معمولی تلخی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :