سردار اویس احمد خان لغاری کا بنوں ڈویژن کے 220KV چشمہ بنوں لائین کے ٹاورز گرنے کا نوٹس

جمعرات 31 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے بنوں ڈویژن کے 220KV چشمہ بنوں لائین کے ٹاورز گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کام میں تاخیر اور متبادل 220KV داود خیل بنوں لائین کے ٹاورز کی بروقت بحالی نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے ذمہ دار افسران کے خلاف محکمانہ کاروائی کی ہدایت کی ، داود خیل بنوں لائن سات مقامات پر دہشت گردوں کی کاروائیوں سے متاثرہ تھی ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ متبادل لائن کو 4اگست تک بحال کیا جائے،متبادل لائن پر ٹیموں کی تعداد فوری طور پر 3سے بڑھا کر 7کردی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ تمام سات متاثرہ مقامات پر فوری کام کو انجام دیا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ چشمہ بنوں لائین کو بھی دریا سے باہر نکالا جائے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مستقبل میں دونوں لائنز کو ہر صورت آپریشنل بنایا جائے،بنوں ڈویژن کو اس وقت 132KVکوہاٹ سے بجلی کی سپلائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :