سپیکر قومی اسمبلی کا چیئرمین سینٹ کے چچا زاد بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

جمعرات 31 جولائی 2025 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے چچا زاد بھائی سابق وفاقی وزیر سید تنویر الحسن گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور سید یوسف رضا گیلانی اور مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم ایک زیرک سیاستدان اور محب وطن سیاسی شخصیت تھے،مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی،غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔