تلہ گنگ ،چھت گرنے سے دو افراد جاںبحق ، ایک زخمی ہوگیا

جمعرات 31 جولائی 2025 20:20

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء) تلہ گنگ شہر میں چھت گرنے سے دو افراد جاںبحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق چھت گرنے کا واقعہ پرانا اڈہ میں مون رائس سٹور کے ویئر ہاؤس میں پیش آیا جہاں تین افراد چاولوں کی پیکنگ میں مصروف تھے کہ ویئر ہاؤس کی چھت گر گئی۔ تینوں افراد ملبے تلے دب گئے۔ ملبے تلے دبنے سے دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

مرنے والوں کی شناخت 60 سالہ محمد خالق ولد احمد خان سکنہ کوٹ سارنگ، 40 سالہ محمد شہباز ولد نور محمد سکنہ موگلہ کے ناموں سے ہوئی۔ جبکہ 20 سالہ محمد علی ولد ثاقب سکنہ ٹہی شدید زخمی ہوا جسے تلہ گنگ کے سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔مون رائس سٹور ویئر ہاؤس تلہ گنگ پرانا اڈہ میں کمرہ کے اندر پیکنگ کے دوران چھت گرنے سے 03 افراد کے ملبے تلے دبنے کے واقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے فوری نوٹس لیا۔ایس ڈی پی او تلہ گنگ سرکل،ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ ہمراہ فورس موقع پر پہنچ گئے امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔

متعلقہ عنوان :