سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ولیکا یونٹ کے نو منتخب اراکین کا تعارفی پروگرام اور محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب

وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی ورکن سندھ اسمبلی لیاقت آسکانی، پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے اور آفیسر ایسوسی ایشن اور لیڈیز ونگ ودیگر کی شرکت

جمعرات 31 جولائی 2025 20:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2025ء)سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ولیکا (رجسٹر 720) کی جانب سے شہید رانی محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ اور پی ایس 114 کے نو منتخب اراکین وسیسی پیرا میڈیکل ولیکا یونٹ کے نومنتخب اراکین کا تعارفی پروگرام منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ کیماڑی اسپیشل اسسٹنٹ سی ایم سندھ وایم پی اے لیاقت علی آسکانی صاحب پیپلز اسٹاف یونین سی بی اے صدر احمد نواز سمیجو اور جنرل سیکریٹری شاکر منیر، غلام سرور، امین بھنبھرو، سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین آغا علی نقوی، صدر ذوالفقار علی، سینئر نائب صدر ظفر علی برڑو، نائب صدر صوفیہ واجد اور ولیکا اسپتال یونٹ کا نوٹیفکیشن بھی عہدیداروں کے حوالے کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں آفیسر ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما، امداد ببن اور دیگر پارٹی عہدیداران لیڈیز ونگ اسٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں سیسی پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ولیکا کے سینئر نائب صدر ظفر علی برڑو اور مرکزی کابینہ نے تقریب میں شرکت کرنے پر رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی آسکانی، پیپلز یونین اسٹاف کے عہدیداران، تمام دوستوں، بھائیوں اور ساتھیوں کا پروگرام میں شرکت پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سینئر نائب صدر ظفر علی برڑو نے مرکزی رہنما حسین بخش کاہوٹی، صدر سیف الرحمان، سینئر نائب صدر بخشل چنا، جنرل سیکریٹری صفدر حسین اور پوری ٹیم کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارکباد پیش کی۔