صوبہ بھر میں شہری پولیس خدمت مراکز سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں،آئی جی پنجاب

جمعہ 1 اگست 2025 00:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) انسپکٹر جنرل ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 624 شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 7 ہزار 552 شہریوں نے پولیس ویریفیکیشن کروائی،3 ہزار 274 افراد نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے،1254 شہریوں نے کرایہ داری اندراج اور361 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی کروائی۔

ترجمان نے کہاکہ رواں سال اب تک 20 لاکھ سے زائد شہری خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کر چکے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔