لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی

جمعہ 1 اگست 2025 10:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے پانچ اگست کے احتجاج کے موقع پر کارکنوں کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر پولیس کے چھاپوں کی سی سی ٹی وی وڈیوز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کی اجازت دے دی۔

(جاری ہے)

جسٹس خالد اسحاق نے اکمل خان باری کی درخواست پرجمعہ کو سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال پر 5 اگست کو پرامن احتجاج ہونا ہے لیکن شاہدرہ اور فیروز والا پولیس کارکنوں کو غیر قانونی طور پر ہراساں کر رہی ہے۔ عدالت نے درخواست غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔