نوشہرہ ورکاں ،گرمولہ ورکاں کے قریب ٹرک اور موٹر سائیکل حادثہ میں خاوند جاں بحق، اہلیہ شدید زخمی ہو گئی

جمعہ 1 اگست 2025 12:10

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) نوشہرہ ورکاں گرمولہ روڈ پر ڈیرہ آرائیاں کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں 60 سالہ موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کے مطابق دو ٹرک تیز رفتاری سے آرہے تھے اور ایک دوسرے کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں بے قابو ہو گئے، جس کے نتیجے میں ڈیرہ آرائیاں کے رہائشی لیاقت علی ولد عبدالعزیز کی موٹرسائیکل زد میں آ گئی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ لیاقت علی موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ ان کی بیوی روبینہ بی بی شدید زخمی ہو گئیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، جنہوں نے زخمی خاتون کو فوری طبی امداد فراہم کی اور جاں بحق شخص کی نعش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کر دیا۔پولیس مصروف تفتیش ہے۔\378