مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نے سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کر دیا

جمعہ 1 اگست 2025 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب نے صوبہ کو تین زونز میں تقسیم کرتے ہوئے سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب کے عہدیداران کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے صوبائی ناظم میڈیا امیر افضل اعوان نے بتایا جماعت کے تنظیمی امور کو مربوط اور فعال بنانے کے لئے صوبہ پنجاب کو تین زونزجنوبی پنجاب،سنٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب میں تقسیم کرتے ہوئے عہدیداران کا اعلان کر دیا ہے جس میں سنٹرل پنجاب کے لئے امیر حافظ محمد یونس آزاد، ناظم اعلی ڈاکٹر مطیع اللہ باجوہ اور ناظم مالیات مہر محمد عبداللہ،شمالی پنجاب کے لئے امیر سید عتیق الرحمن شاہ کشمیری، ناظم اعلی محمد ابوبکر حنیف، ناظم مالیات میاں محمد اسحاق،سرپرست حافظ عبدالحمید عامر مدیر کو نامزد کر دیا جبکہ جنوبی پنجاب کے لئے باڈی پہلے ہی مقرر کر دی گئی ہے۔

اس تقسیم کا مقصد نے تنظیمی کو فعال اور متحرک کر کے مزید بہتر انداز میں چلانا ہے۔ جس سے مثبت اور دور رس اثرات برآمد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :