فیصل آباد پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا

جمعہ 1 اگست 2025 13:09

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) فیصل آباد پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد پولیس نے کارروائی کرکے 4 ملزمان سعید، سجاد اور جمیل وغیرہ کو گرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایا کہ کنول عباس اے ایس آئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزمان سعید، سجاد اور جمیل وغیرہ کو گرفتار کیا،ملزمان بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان ٹرک لوڈ کر کے ڈ لیوری دینے کے لئے جارہے تھے۔

گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 340 بورے پٹاخے، 30 بورے انار ودیگر آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا۔تھانہ نشاط آباد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

متعلقہ عنوان :