فیصل آباد میں بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کیلئے ایکسپو سنٹر کا قیام ضروری ہے،ریحا ن نسیم بھراڑہ

جمعہ 1 اگست 2025 13:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحا ن نسیم بھراڑہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں بین الاقوامی نمائشوں کے انعقاد کیلئے ایکسپو سنٹر کا قیام ضروری ہے لہٰذا اس سلسلہ میں کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے کونسل آف ٹیکسٹائل اور ایکسپو سنٹر بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے پانچویں اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد برآمدی شہر ہے جہاں سے ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ دیگر مصنوعات بھی برآمد کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تیار ہونیوالی مصنوعات کی نمائش کیلئے ایکسپو سنٹر کا قیام ضروری ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں قائمہ کمیٹی کے کنوینر انجینئر بلال جمیل کی کاوشوں کو سراہا۔جبکہ نائب صدرچیمبرشاہدممتازباجوہ نے کہا کہ ایکسپو سنٹر کیلئے جگہ کی باضابطہ الاٹمنٹ کیلئے فیڈمک سے رابطہ کیا جائے۔ قائمہ کمیٹی کے کنوینر انجینئر بلال جمیل نے ایکسپو سنٹر کے سلسلہ میں اب تک ہونیوالی پیشرفت کے بارے میں بتایا۔مذکورہ میٹنگ میں میاں محمد لطیف، ریجنل چیئرمین اپٹپما باؤ اکرم،ایپبوما کے عارف احسان ملک،نوید گلزار اور این ٹی یو کے ڈاکٹر تنویر نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :