گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں مختلف شعبہ جات کو جدید کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم

جمعہ 1 اگست 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی قیادت میں تدریس، تحقیق اور انتظامی امور کو مزید مؤثر اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے مختلف شعبہ جات کو جدید کمپیوٹرز اور ڈیجیٹل سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام وائس چانسلر کی اس ترجیح کا عکاس ہے کہ یونیورسٹی کا ہر شعبہ ڈیجیٹل طور پر بااختیار ہو تاکہ طالبات، اساتذہ اور اسٹاف کو جدید سہولیات کے ذریعے بہترین کارکردگی دکھانے کا موقع میسر آئے۔

یونیورسٹی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا یہ سفر مسلسل جاری ہے اور ہم پُرامید ہیں کہ آنے والے دنوں میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ ایک ماڈل ڈیجیٹل انسٹی ٹیو شن کے طور پر سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :