نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی

نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اورسکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی،اسرائیلی میڈیا

پیر 29 ستمبر 2025 22:35

نیتن ہاہوکاقطری وزیراعظم کوفون،حملے پر معافی مانگ لی
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطری دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی فضائی حملے پر قطر سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز نے اسرائیلی میڈیا کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو نے قطری وزیر اعظم محمد بن عبد الرحمان آل ثانی سے دوحہ میں اسرائیل کے فضائی حملے اور قطری سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت پر معافی مانگی۔

اسرائیلی وزیر اعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کیلئے وائٹ ہاؤس پہنچے جہاں سے انہوں قطری وزیر اعظم کو فون کرکے حملے پر معافی مانگی۔اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ نیتن یاہو کی یہ معافی موجودہ کوششوں میں مرکزی حیثیت رکھتی ہے، جن کا مقصد غزہ جنگ کے خاتمے اور تمام یرغمالیوں کی رہائی کیلئے معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔