پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ

حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے، ملک عامر ڈوگر

پیر 29 ستمبر 2025 20:04

پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء) پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کے باہر عوامی اسمبلی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

رہنماء پی ٹی آئی ملک عامر ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اراکین اڈیالہ جیل کے باہر اسمبلی لگائیں گے، ہمارے اقدام کا مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا ہے،پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مزاحمت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔