سیالکوٹ،چرچ عبادت کی جگہ کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے،فرح رابرٹ گل ایڈووکیٹ

جمعہ 1 اگست 2025 13:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) معروف قانون دان فرح رابرٹ گل ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چرچ عبادت کی جگہ کو سیاسی اکھاڑہ نہ بنایا جائے ،ہم مسیحی برادری کے آئینی و مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ہلم میموریل چرچ کے حوالے سے سیالکوٹ کی سول عدالت سےحاصل کیے گئے حکم امتناعی کے بعد کلسیائی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے چرچ میں عبادت کرنے والوں کو روکنے اور مذہبی فرائض میں مداخلت سے باز رہنے کا حکم جاری کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :