سرگودہا سمیت ملک بھر میں ووٹ رجسٹریشن کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں،ریجنل الیکشن کمشنر سرگودھا

جمعہ 1 اگست 2025 14:20

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) ریجنل الیکشن کمشنر سرگودہا کے تعارفی سیشن کا بنیادی مقصد بلاتفریق جنس اور مذہب ضلع کے تمام افراد کو قومی شناختی کارڈ کا حصول اور ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانا او راین آئی سی ووٹررجسٹریشن مہم فیز ۔5 کی اہمیت سے آگاہ کرنا او ران کے ووٹ رجسٹریشن کے مسائل کو حل کرنا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریجنل الیکشن کمشنر ابرار احمد جتوئی اور اسسٹنٹ الیکشن کمشنر ابوبکر علی ظفر نے تمام محکموں کو این آئی سی ووٹررجسٹریشن مہم فیز ۔

5کے موضوع اور ان کے متعلقہ کردار سے آگاہ کیا اور شناختی کارڈ کے حصول میں آسانی کیلئے تجاویز فراہم کی۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے بتایا کہ سرگودہا سمیت ملک بھر میں ووٹ رجسٹریشن کیلئے خصوصی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ 18سال یا اس سے زائد عمر کے تمام افراد باآسانی شناختی کارڈ کے سا تھ اپنے ووٹ رجسٹر کراسکیں ۔ الیکشن کمیشن اس بات کو یقینی بنارہاہے کہ تمام شہری او ردیہاتی خاص طورپر محروم طبقات انتخابی عمل میں شامل ہوں۔