ڈی سی لاہور کا تحصیل علامہ اقبال ٹائون کے دورہ

جمعہ 1 اگست 2025 14:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے جمعہ کے روز تحصیل علامہ اقبال ٹائون کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد انتظامی امور کا جائزہ لینا اور صفائی و نکاسی آب سے متعلق مسائل کی براہ راست نگرانی کرنا تھا۔اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن لاہور (ایم سی ایل) شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاون خواجہ محمد عمیر محمود، ایل ڈبلیو ایم سی، واسا اور دیگر محکموں کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈی سی لاہور نے نیاز بیگ، گلشن ٹاون، منیر گارڈن اور دیگر قریبی علاقوں کا معائنہ کیا۔ اے سی علامہ اقبال ٹائون نے ڈپٹی کمشنر کو صفائی، سیوریج اور تجاوزات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے علاقے میں صفائی اور سیوریج کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کو فوری اور ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن اور صفائی کے نظام میں فوری بہتری لائی جائے۔بینرز، پوسٹرز اور تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے۔رہائشی علاقوں سے جھگیاں اور مویشیوں کے باڑے فوری ہٹائے جائیں۔صفائی کا عمل دفتری اوقات سے قبل مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :