برٹش ایئرویز اور آئبیریا کی مالک کمپنی آئی اے جی کے خالص منافع میں 44 فیصد اضافہ

جمعہ 1 اگست 2025 15:56

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) برٹش ایئرویز اور ہسپانوی ایئرلائن آئبیریا کی مالک کمپنی ’’انٹرنیشنل ائیر لائنز گروپ‘‘ (آئی اے جی) کے خالص منافع میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران 44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق آئی اے جی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران بعد از ٹیکس منافع بڑھ کر 1.3 ارب یورو (1.5 ارب ڈالر) ہو گیا جو کہ 2024 کی پہلی ششماہی میں 905 ملین یورو تھا،کمپنی کی مجموعی آمدنی میں بھی 8 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری سے جون کے دوران 15.9 ارب یورو رہی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مجموعی آمدنی اور خالص منافع میں اضافہ ہمارے نیٹ ورک اور برانڈز کے لیے مضبوط طلب کو ظاہر کرتا ہے۔ آئی اے جی جو مئی میں بوئنگ اور ایئر بس کے لیے اربوں ڈالر کے آرڈر کا اعلان کر چکی ہے، ہسپانوی ایئرلائن ووئلنگ اور آئرش ایئرلائن ائیر لنگس کی بھی مالک ہے۔

متعلقہ عنوان :