شیخوپورہ ،پیدائش وموت کے سرٹیفیکٹ پر کوئی فیس نہ ہوگی

جمعہ 1 اگست 2025 17:15

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر پیدائش و وفات کے حوالے سے نئے قانون 2025 کے نفاذ کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ شیخوپوره کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر شیخوپوره شاہد عمران مارتھ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سات سال تک کی عمر کے بچوں کی پیدائش کا اندراج مکمل طور پر مفت ہے اور پیدائش وفات سرٹیفکیٹ کے اجرا پر کوئی سرکاری فیس عائد نہیں ہے ، پیدائش کی رجسٹریشن ہر بچے کا بنیادی اور قانونی حق ہے ، مستقبل میں تعلیم، صحت، شہریت اور تحفظ سمیت تمام بنیادی انسانی حقوق تک رسائی فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وفات کا بروقت اندراج کروایا جانا بی اہمیت کا حامل ہے ، پیدائش وفات کے اندراج اور سرٹیفکیٹ پر اتنی سہولیات مہیا کرنا وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ایک نہایت احسن اقدام ہے ۔ انہوں نے والدین اور سرپرست سے اپیل کی کہ وہ بروقت پیدائش و اموات کی رجسٹریشن کروائیں تاکہ انہیں ایک محفوظ با اختیار روشن مستقبل اور قانونی تحفظ حاصل ہو سکے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے مزید کہا کہ تمام یونین کونسل لیول تک پیدائش و اموات کے اندراج کے حوالے سے اگاہی کمپین اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا ۔ \378