ساہیوال ،پرائس مجسٹریٹس اوور پرائسنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کریں ،ڈپٹی کمشنر

جمعہ 1 اگست 2025 17:15

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) عوام کو اشیائے ضرورت کی کنٹرول ریٹ پر فراہمی کے لئے ضلعی انتظامیہ ساہیوال متحرک ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی ہدایت پرائس مجسٹریٹس کی ضلع بھر میں کاروائیاں جاری ہیں۔ جولائی میں 313465 انسپکشنز کر کے 365 دکانداروں کو جرمانہ عائد کیا گیا، ریٹ لسٹ کی سنگین خلاف ورزی پر 351 دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔

اسی طرح اوور چارجنگ پر 10 لاکھ 99 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ اوور پرائسنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری رکھی جائیں اور اوورچارجنگ میں ملوث عناصر کے ساتھ کوئی رعائت نہ برتی جائے۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ شہروں اور قصبات کے ساتھ ساتھ دیہات پر بھی توجہ مرکوز کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کنٹرول ریٹ پر اشیائے صرف کی دستیابی ہر شہری کا یکساں حق ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس چینی کی فروخت بھی کنٹرول نرخوں پر یقینی بنائیں۔\378

متعلقہ عنوان :