محکمہ ایکسائز کی کارروائی ، 15 کلوگرام چرس برآمد

جمعہ 1 اگست 2025 17:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سیکرٹری ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان سید ظفر علی شاہ بخاری اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز (نارتھ زون) کوئٹہ محمد ایوب ہزارہ کی خصوصی ہدایات پر ای ٹی او کوئٹہ کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 15 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی، جس کے دوران ایک کار کو قبضے میں لیا گیا جبکہ ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران آئی این ایل کے فراہم کردہ جدید ہینڈ ہیلڈ رامن اینالائزر کی مدد سے برآمد شدہ منشیات کی فوری اور درست تصدیق کی گئی۔قانونی کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی گئی اور مزید تفتیش جاری ہے تاکہ اس نیٹ ورک کے دیگر عناصر کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ ترجمان کے مطابق محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن و انسداد منشیات بلوچستان صوبے کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے اور اس جدوجہد میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔