سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کا نومنتخب سینیٹر نیاز امیر مقام کے اعزاز میں استقبالیہ

جمعہ 1 اگست 2025 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی نے نومنتخب سینیٹر نیاز امیر مقام کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جس میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف ، رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، رکن قومی اسمبلی انجم عقیل اور اسلام آباد کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔