وزیراعلیٰ مریم نوازکی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس پر چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد

جمعہ 1 اگست 2025 19:51

وزیراعلیٰ مریم نوازکی چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس پر چینی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 98 ویں یومِ تاسیس پر حکومتِ چین،چینی عوام اور مسلح افواج کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ چین کی مسلح افواج کا قومی و عالمی امن کے لئے کردار قابل تحسین ہے اپنے’’آہنی بھائی‘‘کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاک چین تعلقات صرف ریاستی یا دفاعی مفادات تک محدود نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے ہیں۔پاک چین دفاعی اشتراک لازوال دوستی کی روشن علامت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی کی پیشہ ورانہ مہارت،جدید عسکری حکمت عملی اور قومی خدمت کا جذبہ مثالی ہے۔پاک چین مسلح افواج کے درمیان باہمی اعتماد،تربیتی تعاون اور دفاعی اشتراک وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب حکومت چین کے ساتھ صنعتی ترقی،ماحولیات، زراعت اور تعلیم میں مشترکہ منصوبوں کو مزید فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔