قمبر شہدادکوٹ پولیس کی کارروائی ،مطلوب ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد ،مقدمات درج

جمعہ 1 اگست 2025 19:51

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سنگین کیسز میں مطلوب ملزم کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان قمبر شہدادکوٹ پولیس کے مطابق آئی سی پی پی صدر قمبر انسپکٹر جان محمد سامٹیو نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر بیر روڈ پر کارروائی کرکے پی پی پی صدر قمبر کے پانچ کیسز میں ملوث مطلوب ملزم سرجاد عرف سجاد چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ پسٹل بمعہ میگزین برآمد کر کے مقدمات درج لئے گئے ۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :