
وزیراعظم کا حالیہ شدید مون سون سیزن کے تناظر میں ملک بھر اور خصوصا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصانات کے افسوس کا اظہار
جمعہ 1 اگست 2025 21:44

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہاکہ وفاقی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومت، انتظامیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
انہوںنے کہاکہ متاثرہ علاقوں اور عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جلد گلگت بلتستان کا دورہ کروں گا اور نقصانات کے ہر ممکن ازالے کے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے امدادی پیکج دیا جائے گا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وفاقی ادارے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی انتظامیہ سے مل کر ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ شدید موسمی صورتحال کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگی اطلاع کے نظام کو ہنگامی بنیادوں پر موثر اور فعال بنایا جائے۔شہبازشریف نے کہاکہ متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کاروائیوں میں جانی و مالی نقصانات سے بچاؤ کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ ذرائع مواصلات اور سڑکوں کی بحالی اور تعمیر و مرمت پر مقامی اور متعلقہ وفاقی ادارے خصوصی توجہ دیں۔ چیئرمین این ڈی ایم ای(NDMA) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے ملک بھر میں شدید مون سون سے ہونے والے اب تک کے نقصانات، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ممکنہ موسمی صورتحال اور اب تک کیے گئے اقدامات پر اجلاس میں بریفنگ دی۔ بتایاگیاکہ حالیہ مون سون سیزن میں اب تک ملک بھر میں مجموعی طور پر 295 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 700 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔بریفنگ کے مطابق 1600 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ 376 مویشی بھی بارشوں کی نظر ہو گئے۔ بتایاگیاکہ حالیہ مون سون سیزن میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے۔ تربیلا چشمہ، تونسہ، کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور گدو کے مقام پر درمیانے درجے کے سیلاب کا امکانات ہیں۔ بتایاگیاکہ حالیہ مون سون سیزن اگست کے آخر میں شدید ہونے کا امکان ہے این۔ ڈی۔ایم۔ اے اپنی طور پر بچاو کے لئیے بھرپور انتظامات کر رہی ہے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق، وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، چیئرمین این۔ ڈی۔ ایم۔ اے انعام حیدر ملک اور دیگر اعلی حکام اور سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
والد جس جیل میں قید ہیں وہاں "پینے کے گندے پانی" کی وجہ سے 10 قیدیوں کی موت ہو چکی
-
جو بھی ہوگا، دیکھا جائے گا، ہم پاکستان ضرور جائیں گے!
-
پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا
-
ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
-
جو حکومت عوامی مینڈیٹ سے نہ آئی ہو، وہ عوام کا کیسے سوچے گی؟
-
آئین ہمیں احتجاجی تحریک کی اجازت دیتا ہے، آئندہ دنوں مزید جماعتیں تحریک میں شامل ہوجائیں گی
-
بلوچستان بھر میں دفعہ 144نافذ
-
لاہور میں مسافر ٹرین کو تشویش ناک حادثہ، متعدد مسافر زخمی
-
بنگلا دیش میں بجلی 25 روپے فی یونٹ اور یہاں 45 روپے کیوں ہے؟
-
پچھلے کچھ دنوں میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے مہنگی ہوئی ہے
-
بجلی کی مد میں 244 ارب روپے آپ نے چوری کئے وہ تو عوام کو واپس کریں
-
حکومتی دعووں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.