پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے جی پی فنڈ کے شرحِ منافع میں کم کر دی

مالی سال 2024-25کیلئے شرح 12.46فیصد مقرر کی گئی ، جی پی فنڈ میں سرکاری ملازمین کو کم منافع ملے گا

جمعہ 1 اگست 2025 20:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی جی پی فنڈ پر شرح منافع میں کمی کر دی گئی، اب سرکاری ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلے میں کم منافع ملے گا۔

(جاری ہے)

مالی سال 2024-25کیلئے شرح 12.46فیصد مقرر کی گئی ، جی پی فنڈ میں سرکاری ملازمین کو کم منافع ملے گا،وفاقی وزارتِ خزانہ نے جی پی فنڈ کی شرحِ منافع کم کر دی، شرح کم ہونے سے ملازمین کی سالانہ آمدنی پر منفی اثر پڑے گا۔

2022-23میں شرح 14.22فیصد، 2023-24میں 13.97 فیصد رہی، 2024-25کیلئے 12.46فیصد کرنے سے ملازمین کی آمدنی میں کمی کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ سرکاری ملازمین نے جی پی فنڈ کی آمدن پر بہت سی توقعات وابستہ کی ہوتی ہیں جبکہ ریٹائرمنٹ یا دوران ملازمت انہیں پیسوں کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ جی پی فنڈ نکلوا کر اپنی ضروریات پوری کر لیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :