
جنرل اسمبلی: امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر کا ویڈیو خطاب منظور
یو این
ہفتہ 20 ستمبر 2025
21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 ستمبر 2025ء) فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکی ویزا جاری نہ ہونے کے بعد آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی مباحثے میں ریکارڈ شدہ ویڈیو خطاب کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطینی صدر کو تقریر کی اجازت دینے سے متعلق پیش کردہ قرارداد کے حق میں 145 ووٹ آئے، پانچ ارکان (اسرائیل، ناؤرو، پالاؤ، پیراگوئے اور امریکہ) نے اس کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چھ ارکان (البانیہ، فجی، ہنگری، شمالی میسیڈونیا، پانامہ اور پاپوا نیوگنی) رائے شماری سے غیرحاضر رہے۔
قرارداد میں پیشگی ریکارڈ شدہ تقاریر کے اجرا کے لیے طریقہ کار طے کیے گئے ہیں جن کے تحت صدر عباس ویڈیو کے ذریعے جنرل اسمبلی کے ہال میں اپنا خطاب جمع کرائیں گے اور نیویارک میں فلسطین کے ایک نمائندے کی جانب سے ان کا تعارف کرایا جائے گا۔
(جاری ہے)
اس اقدام کے تحت فلسطینی مسئلے کے دو ریاستی حل پر ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس اور دیگر اعلیٰ اجلاسوں میں براہ راست لنک یا ریکارڈ شدہ ویڈیو کے ذریعے بیانات دینے کی اجازت بھی دی ہے جبکہ یہ انتظامات صرف موجودہ 80ویں اجلاس کے لیے لاگو ہوں گے۔
سعودی قرارداد بھی منظور
ایک اور اقدام کے تحت، 193 رکنی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب کی تجویز کردہ ایک قرارداد کو رائے شماری کے بغیر منظور کر لیا جس میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کو 22 ستمبر 2025 کو ہونے والی اعلیٰ سطحی کانفرنس میں ویڈیو یا ریکارڈ شدہ پیغام کے ذریعے خطاب کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
29 اگست کو امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ اس نے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور فلسطینی اتھارٹی کے ارکان کے ویزے منسوخ اور مسترد کر دیے ہیں۔ اس فیصلے کی وجہ قومی سلامتی کے خدشات بتائی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ یہ افراد ماضی کی یقین دہانیوں پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخواہ کا 8 مہینوں سے بند میٹ پروسیسنگ پلانٹ پر اچانک چھاپہ اور سخت نوٹس
-
سعودی عرب پر حملے کے عزائم رکھنے والے یاد رکھیں کہ پاکستان کا جواب کیسا ہوگا؟
-
eخیبرپختونخوا میں کینسر کے علاج میں انقلابی پیش رفت
-
دنیا بھر کی رائے: یو این جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے بارے میں جانیے
-
غزہ: یونیسف کا امدادی ٹرک گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
-
سلامتی کونسل: ایران پر عائد پابندیوں میں رعایت برقرار رکھنے کی قرارداد مسترد
-
جنرل اسمبلی: امریکی ویزا نہ ملنے پر فلسطینی صدر کا ویڈیو خطاب منظور
-
غزہ: موت اور بھوک سے بے وسیلہ لوگوں کا پیدل فرار
-
سعودی عرب کو کوئی بھی خطرہ ہوا تو پاکستان اپنی سرزمین کی طرح دفاع کرے گا
-
پنجاب حکومت کی انتظامیہ کی نااہلی، راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہو گیا
-
مریم نواز نے بڑے تکبر میں کہا کہ عمران خان کا دور ختم ہوگیا اور دنیا آگے بڑھ گئی ہے
-
سونا ہزاروں روپے کا مہنگا، نئی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار300 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.