حکومت بلوچستان نے غفلت برتنے پر 13 سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو فوری طور پر معطل کردیا

جمعہ 1 اگست 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) حکومت بلوچستان نے 13 سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ محکمہ خزانہ حکومت بلوچستان کے ٹریژری سیکشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مجاز حکام کی پیشگی منظوری سے 13 سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران/ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسران کو فوری طور پر 90 دنوں کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

یہ معطلی ان افسران کی جانب سے حال ہی میں تعینات ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی میں ناکامی اور کارکردگی میں غفلت برتنے کے باعث کی گئی ہے۔معطل کیے گئے افسران میں محمد یاسر ( بی۔ایس۔18) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس پشین، غلام دستگیر اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ( بی۔ایس۔16) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس ژوب، اورنگزیب اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ( بی۔

(جاری ہے)

ایس۔17) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس قلعہ سیف اللہ،عجب خان ( بی۔ایس۔18) سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس لورالائی،منظور احمد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ( بی۔ایس۔17) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس دکی، نوید احمد ( بی۔ایس۔18) سینئر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس خضدار،مختیار احمد اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ( بی۔ایس۔17) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس مستونگ، سبحان اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر (بی۔

ایس۔17) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس حب، محی الدین ( بی۔ایس۔18) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس زیارت، لیاقت علی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ( بی۔ایس۔17) جعفرآباد، گوہرام لاشاری اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ( بی۔ایس۔17) کچھی بمقام ڈھاڈر، احمد یار اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ ( بی۔ایس۔16) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس صحبت پور اور الہی بخش ( بی۔ایس۔18) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفس گوادر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :