سعودی عرب کی ائیر لائن فلائی ناس کا ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز

ہفتہ 2 اگست 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) سعودی عرب کی ائیر لائن فلائی ناس نے ریاض اور ماسکو کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کردیا۔ مشرق وسطی کی معروف لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس نے یکم اگست سے ریاض اور ماسکو کےدرمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کیا ہے۔ پہلی پرواز نے جمعے کو دوپہر ایک بجکر 46 منٹ پر ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق فلائی ناس روس کے لیے ہفتے میں تین براہ راست پروازیں پیر، بدھ اور جمعے کو چلائے گی۔یہ اقدام سعودی ٹورازم اتھارٹی کے تعاون سے فلائی ناس کی ترقی اور توسیع کےلیے سٹرٹیجک پلان کے فریم ورک کا حصہ ہے جو سیاحت اور ایوی ایشن سیکٹر کے لیے مملکت کے قومی مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔ افتتاحی پرواز کے موقع پر ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ماسکو کے ونوکوو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جمعے کو تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں روس میں سعودی سفیر عبدالرحمن الاحمد نے شرکت کی۔