جرمنی کی مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کی مذمت

ہفتہ 2 اگست 2025 09:30

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) جرمنی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی ڈبلیو کے مطابق جرمن وزیر خارجہ یوہان واڈے فیہول نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے اسے "جرم اور دہشت گردی" قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ان جرائم احتساب ہونا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ کے مطابق یہ دورہ ان تمام افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے جو آباد کاروں کے اس تشدد کا شکار ہو رہے ہیں۔