انڈونیشیا، قومی اتحاد کیلئے سیکڑوں سیاسی قیدی رہا کرنے کا حکم

ان سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جو کسی دماغی اور مہلک مرض میں مبتلا ہیں، وزیرقانون

ہفتہ 2 اگست 2025 14:45

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)انڈونیشیا کے صدر سوبیانتو نے انڈونیشیا میں قومی اتحاد کے فروغ کے لیے سیکڑوں قیدیوں کو رہا کر دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابو سوبیانتو نے ملک میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے سیکڑوں سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کی منظوری دیدی ہے جس میں سابق صدر جوکو ودودوکا نام بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کے ڈپٹی اسپیکر سفمی داسکو احمد اور وزیرِقانون سپوتمان اندی آگٹس نے فیصلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر 1ہزار 178 قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔ انڈونیشیا کے وزیرِ قانون نے بتایا کہ ان سیاسی قیدیوں کو بھی رہا کیا جائے گا جو کسی دماغی اور مہلک مرض میں مبتلا ہیں، معمر اور نابالغ افراد کو بھی ترجیح دی جائے گی۔