اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا

ہفتہ 2 اگست 2025 14:45

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)اسرائیل نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)سے اپنا سفارتی عملہ واپس بلا لیا اور اپنے شہریوں کو دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات سے اپنے زیادہ تر سفارتی عملے کو واپس بلا رہا ہے۔ یہ احکامات اسرائیلی نیشنل سیکیورٹی کونسل کی جانب سے خلیجی ملک میں مقیم اسرائیلیوں کے لیے سفری انتباہ کو مزید سخت کرنے کی ہدایات کے بعد جاری کیے گئے ہیں۔