سعودی وزارت خارجہ اور گلوبل افیئرز کینیڈا کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا دور

مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

ہفتہ 2 اگست 2025 15:22

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)سعودی وزارت خارجہ اور گلوبل افیئرز کینیڈا کے درمیان سیاسی مشاورت کا پہلا دور اٹاوامیں ہوا ہے۔ سعودی وفدکی سربراہی سیاسی امور کے نائب وزیر خارجہ ڈاکٹر سعود الساطی جبکہ کینیڈا کے وفد کی سربراہی گلوبل افیئرز کینیڈا کے معاون نائب وزیر برائے یورپ، آرکٹک و مشرق وسطی الیگزینڈر لیوک نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں کے علاوہ باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کینیڈا میں سعودی سفیر آمال بنت یحیی المعلمی بھی موجود تھیں۔علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی نے اٹاوہ میں گولبل افیئرز کے معاون نائب وزیر برائے یورپ و مشرق وسطی الیگزینڈر لیوک سے ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعلقات مضبوط بنانے کے طریقوں، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں دونوں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :