کوسٹر کی رکشہ کو ٹکر ، ایک خاتون جاں بحق، چار افراد زخمی

ہفتہ 2 اگست 2025 16:56

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) پسرور ، سیالکوٹ روڈ پر تیز رفتار کوسٹر اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان ریسکیو 1122سیالکوٹ کے مطابق تیز رفتار کوسٹر نے پیچھے سے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجہ میں 50 سالہ طاہرہ بی بی زوجہ لیاقت ساکن نور پورسر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جبکہ زخمیوں میں شمائلہ بی بی زوجہ جمشید، جمشید ولد محمد سردار،حسنین ولد سجاد، ممتاز بی بی زوجہ محمد سردار، ساکن بہادر پورہ پسرور شامل ہیں۔ریسکیو 1122سیالکوٹ نے متوفیہ کی لاش اورتمام زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پسرور منتقل کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :