عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ڈپٹی کمشنرساہیوال

ہفتہ 2 اگست 2025 16:56

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) ضلعی انتظامیہ نے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ قیمتوں کے اس ازسرنو تعین کی منظوری منٹگمری ہال میں منعقدہ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کی۔ اجلاس میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم، متعلقہ محکموں کے افسران اور تاجر تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی، معیار اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں جن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔نوٹیفیکیشن کے مطابق چناسفید موٹا 275 روپے ،چنا سفید باریک 230 روپے ،چنا سیاہ موٹا 260 ،چنا سیاہ باریک 250روپے ، دال چنا موٹی 265 روپے،دال چنا باریک 245روپے ، دال مونگ کوری 300 ،دال ماش دھلی ہوئی 385 ،دال مسور موٹی ۔

(جاری ہے)

250 ،بیسن 255 ، چاول کائنات نیا 300 روپے ، چاول کائنات پرانا310 اورچینی173 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوں گے ۔ اسی طرح کھلا دودھ 160 روپے فی لیٹر ، دہی 180 روپے ، گوشت چھوٹا 1600 روپے جبکہ بڑا گوشت 750 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا سکے گا ۔واضح رہے کہ سوگرام تندوری روٹی کی قیمت 13 روپے برقرار رکھی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔\378

متعلقہ عنوان :