عدالت نے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بناکرڈکیتی کرنے میں ملوث 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنادی

منگل 30 ستمبر 2025 17:58

عدالت نے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بناکرڈکیتی کرنے میں ملوث 2 ملزمان ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے گھر میں گھس کر فیملی کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 2 ملزمان کو 7 سال قید کی سزا سنادی۔

(جاری ہے)

ملزمان میں امان اللہ اور نعمت اللہ شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان پر فی کس 25 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ڈکیتی کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں 2024 کو درج کیا تھا۔ 3 ملزمان نے گھر میں گھس کر ڈکیتی کی۔ ملزم موبائل فونز، نقدی اور لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہوئے۔