گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت

منگل 30 ستمبر 2025 17:58

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کوئٹہ میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی میں 5دہشتگروں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین پیش کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے زخمی دو ایف سی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی ۔ گورنرسندھ نے کہا کہ دہشتگرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ، یہ معصوم لوگوں کی جانوں کے دشمن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آخری دہشت گر د کے خاتمہ تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔