انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت

منگل 30 ستمبر 2025 17:58

انسداد دہشت گردی عدالت میں مصطفی عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)انسداد دہشتگردی کی عدالت میں مصطفی عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے ملزم ارمغان، شیراز اور کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ وکیل صفائی نے مکمل دستاویزات کے حصول کی درخواست پر دلائل دیئے۔ وکیل صفائی خرم عباس اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کی جانب سے کیس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئی۔

فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہے۔ تاحال سی سی ٹی وی فوٹیج، سی ڈی آر اور ایم ایل او رپورٹ تاحال فراہم نہیں کی گئی۔ سرکاری وکیل نے موقف دیا کہ سی سی ٹی وی سیل ہے، ابھی کیسے فراہم کرسکتے ہیں۔ وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ سی سی ٹی وی میڈیا پر چل چکی ہے، ہمیں فراہم کرنے میں کیا مسئلہ ہی عدالت نے استفسار کیا کہ سی ڈی آر اور مقتول کی ایم ایل او رپورٹ آپ کو کیوں چاہیئی وکیل صفائی نے دلائل میں کہا کہ میرے موکل پر قتل کا الزام ہے، تمام دستاویز فرد جرم سے قبل فراہم کی جانی چاہیئے۔

(جاری ہے)

دستاویزات کی فراہمی کے لئے اعلی عدالتوں کے فیصلے موجود ہیں۔ آئندہ سماعت پر اعلی عدالتوں کے فیصلے پیش کردیں گے۔ عدالت نے مقدمات کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :