پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز میں مریضوں کے مسائل کے حل کیلئے موبائل فون ہیلپ لائن کا آغاز

ہیلپ لائن نمبر 7467544:0336 پر 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائیگی‘پروفیسر آصف بشیر

ہفتہ 2 اگست 2025 17:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کو مزید بہتر بنانے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز (پنز) نے ایک اہم اقدام اٹھاتے ہوئے موبائل فون ہیلپ لائن سروس کا آغاز کردیا گیا ہے۔ فون نمبر -7467544:0336 پر 24 گھنٹے سروس فراہم کی جائیگی۔اس حوالے سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنز پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مریضوں کو انتظامی دفاتر کے چکر سے بچاتے ہوئے براہ راست اور فوری معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ انسٹیٹیوٹ میں علاج کی سہولیات کا آئیڈیل ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

اب مریض یا ان کے لواحقین بغیر کسی تاخیر کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے موبائل کے ذریعے رابطہ کر سکیں گے، جو دن رات موجود ہوں گے۔

(جاری ہے)

موبائل فون ہیلپ لائن سروس کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ انتظامی ڈاکٹرز موبائل ہیلپ لائن پر علاج معالجہ کے حوالے سے موصول ہونے والی کال کا فوری ازالہ یقینی بنائیں گے۔ایم ایس ڈاکٹر عمر اسحاق، اے ایم ایس ڈاکٹر عدنان خالد ، نرسنگ سپرنٹنڈنٹ آسیہ خانم ، ڈاکٹر اسد شاہ و دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

پروفیسر آصف بشیر کہتے ہیں کہ مریضوں کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں، اور اسی مقصد کے تحت ایسے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ ہسپتال آنے والے افراد کے مسائل فوری طور پر حل کیے جا سکیں اور علاج میں مزید بہتری آئے۔انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف مریضوں کا قیمتی وقت بچائے گا بلکہ صحت کے نظام میں شفافیت اور بہتری کی جانب ایک مؤثر قدم بھی ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :